پیر 15 دسمبر 2025 - 06:00
ولادتِ جناب سیدہ و یومِ خواتین کی مناسبت سے تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کشمیر کے تحت آنلائن ویبینار

حوزہ/تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ سری نگر جموں وکشمیر کے تحت، ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا اور یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک عظیم الشان ویبینار منعقد ہوا؛ جس میں سیدہ کائنات کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ سری نگر جموں وکشمیر کے تحت، ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا اور یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک عظیم الشان ویبینار منعقد ہوا؛ جس میں سیدہ کائنات کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

ولادتِ جناب سیدہ و یومِ خواتین کی مناسبت سے تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کشمیر کے تحت آنلائن ویبینار

ویبینار کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔

آنلائن ویبینار سے چار مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی مبارک، پاک اور مقدس زندگی پر روشنی ڈالی۔

محترمہ سیدہ مبارکہ موسوی نے بچے کی پرورش اور تربیت میں ماں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا نے تربیت کے اس فرض کو کس طرح انجام دیا۔ حضرت زہراء سلام الله علیہا نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کو ایک مقدس اور پاکیزہ ذمہ داری سمجھا اور ان کی صحیح تربیت کے لیے بڑی محنت کی، جو آج ماؤں کے لیے ایک نصاب اور روڈ میپ کا کام دیتی ہے۔

محترمہ ثانیہ زہراء نے نیز اس آنلائن ویبینار سے خطاب کیا اور جناب فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی عظیم زندگی پر روشنی ڈالی۔

تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کشمیر کے تحت منعقدہ آنلائن ویبینار سے محترمہ سیدہ اسماء حسینی نے خطاب کرتے ہوئے شریکة الزہراء حضرت علی علیہ السلام کی زندگی میں امن و سکون لانے کے لیے حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کے وژن، مشن اور کردار پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ جدید مائیں اپنے گھروں میں اس کی نقل کیسے کر سکتی ہیں، تاکہ ان کے گھر دنیا اور آخرت میں برکتوں، علم، خوشی اور کامیابی کی باغات بن جائیں۔

انہوں نے Feminism کے مثبت پہلوؤں پر زور دیا اور اس کی اسلامی تعریف پیش کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ عالمی سطح پر خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کیسے معاون ہے۔

نشست کے آخر میں قم المقدسہ سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا شبیر سعیدی نے نیز خطاب کیا۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کو آنے والے تمام زمانوں کے لیے مکمل رول ماڈل قرار دیتے ہوئے حضرت زہراء سلام الله علیہا کی صفات بیان کیں۔

انہوں نے حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے اس قول کا حوالہ دیا جس میں آپ نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا میرے لیے مکمل رول ماڈل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha