منگل 16 دسمبر 2025 - 13:20
کارگل؛ الاحسان کمیٹی کے زیرِ اہتمام نئے داخلوں اور تدریسی رہنمائی کے لیے ٹیسٹ انٹرویو

حوزہ/الاحسان کمیٹی کے زیرِ اہتمام وظائف اور تعلیمی سرپرستی کے لیے نئے داخلوں اور موسم سرما کی تدریسی رہنمائی کے لیے طلبہ و طالبات کا ابتدائی جانچ امتحان نون پبلک ہائی اسکول، چھوسکور کارگل (تے سورو) میں نہایت شفاف، منصفانہ اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الاحسان کمیٹی کے زیرِ اہتمام وظائف اور تعلیمی سرپرستی کے لیے نئے داخلوں اور موسم سرما کی تدریسی رہنمائی کے لیے طلبہ و طالبات کا ابتدائی جانچ امتحان نون پبلک ہائی اسکول، چھوسکور کارگل (تے سورو) میں نہایت شفاف، منصفانہ اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔

کمیٹی، امتحانی و انٹرویو پینل کے معزز اراکین، ممتحنین اور معاون عملے کی انتھک محنت اور مخلصانہ خدمات پر تہہِ دل سے اظہارِ تشکر کرتی ہے۔ بالخصوص نون پبلک ہائی اسکول کے معزز چیئرمین سید محمد رضوی (المعروف میگی عود) کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے م، جنہوں نے امتحان کے انعقاد کے لیے مقام اور دیگر انتظامی سہولیات بہم پہنچائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha