منگل 16 دسمبر 2025 - 12:16
فلسطینی نسل کشی کے خلاف حیدرآباد میں گول میز اجلاس؛ دانشوروں، وکلاء اور سماجی رہنماؤں کی شرکت

حوزہ/فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کے لیے حیدرآباد ہندوستان میں "فلسطینی نسل کشی بند کرو، فلسطین کو آزاد کرو" (STOP PALESTINIAN GENOCDE FREE PALESTINE) کے عنوان سے ایک اہم گول میز اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس تلنگانہ جنا سمیتی کے دفتر، ایم جے مارکیٹ میں پیپلز سولیڈیریٹی فار فلسطین کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کے لیے حیدرآباد ہندوستان میں "فلسطینی نسل کشی بند کرو، فلسطین کو آزاد کرو" (STOP PALESTINIAN GENOCDE FREE PALESTINE) کے عنوان سے ایک اہم گول میز اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس تلنگانہ جنا سمیتی کے دفتر، ایم جے مارکیٹ میں پیپلز سولیڈیریٹی فار فلسطین کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے کنوینر محمد افضل ایڈووکیٹ تھے؛ اس اجلاس میں دانشوروں، وکلاء، سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

اجلاس کی صدارت عزیز پاشاہ نے کی، جو سابق راجیہ سبھا ایم پی اور سی پی ایم لیڈر ہیں۔ شرکاء میں پروفیسر انور صاحب، نقی موسوی صاحب، عثمان صاحب اور شہباز علی امجد مکتبِ مہدوی شامل تھے۔

حجت الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی رکن حج کمیٹی اور صدر تنظیم جعفری نے شرکت کی۔

اجلاس کی ایک قابل ذکر بات یہ تھی کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں غیر مسلم حضرات بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں نے اسرائیلی بربریت اور اس کے مظالم اور نہ رکنے والے حملوں کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کیا۔

شرکاء نے فلسطینی عوام کی تائید اور ان کی حمایت میں آواز بلند کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha