بدھ 10 دسمبر 2025 - 14:26
علیگڑھ؛ امتحانات میں نمایاں کامیابی کے لیے اظفر فاؤنڈیشن کوچنگ سنٹر کا نمایاں کردار

حوزہ/ ظفر فاؤنڈیشن علیگڑھ اپنی فکر، عمل اور کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے، ایک منفرد ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے؛ اس کامیابی کا سہرا فاؤنڈیشن کے بانی محترم اصغر مہدی صاحب کو جاتا ہے۔ آپ نے اپنی صلاحیت و حکمت کے ہمراہ شب و روز کی محنت، منصوبہ بندی، خلوص و نیک نیتی سے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ اظفر فاؤنڈیشن ایک رہائشی کوچنگ سنٹر ہے جہاں ہر طرح کی تعلیمی سہولیات دستیاب ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اظفر فاؤنڈیشن علیگڑھ اپنی فکر، عمل اور کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے، ایک منفرد ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے؛ اس کامیابی کا سہرا فاؤنڈیشن کے بانی محترم اصغر مہدی کو جاتا ہے۔ آپ نے اپنی صلاحیت و حکمت کے ہمراہ شب و روز کی محنت، منصوبہ بندی، خلوص و نیک نیتی سے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ اظفر فاؤنڈیشن ایک رہائشی کوچنگ سنٹر ہے جہاں ہر طرح کی تعلیمی سہولیات دستیاب ہیں۔

علی گڑھ میں جناب مسعود نے جناب اصغر مہدی صاحب کے ساتھ کوچنگ پروگرام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہاں کے طلباء کے لیے حکومت ہند میں مختلف عہدوں پر افسران کی بھرتی کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن -ایس ایس سی امتحان کے بارے میں تفصیلی مسودہ کے ذریعے روبرو ہوئے۔

جناب مسعود نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مقصد کی ترتیب سے بڑی کامیابی مناسب وقت کے اندر حاصل کی جاسکتی ہے۔

جناب مسعود نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ پہلے سال انڈر گریجویشن کے ہی IAS/IPS/ICS, scientists, judiciary , entrepreneurship, اعلیٰ کاروباری/سرمایہ کار اور دوسرے سول مسابقتی امتحانات وغیرہ میں دلچسپی لیں و راغب ہوں۔ اس کے ساتھ ہدف نہایت اہم ہے جس کے مطابق مسلسل جذبہ و توانائی کے ساتھ تیاری میں مشغول رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سال کے اندر گریجویٹ طلباء کو اپنے کیرئیر کے بارے میں غور و فکر کرنا ضروری ہے اور یہ ہمیشہ بڑے خواب ہوں۔ اسی کے ذریعے آپ کے مستقبل روشن و مفید ہوں گے۔ تبھی آپ اپنے پیارے وطن ہندوستان کی قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

جناب مسعود نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی طالب علم کو بے راہرو نہ چھوڑا جائے، کسی کو فطرت سے پیچھے نہ چھوڑا جائے اور طلباء کو مستقبل کے رہنما بننے کے لیے تیار کریں یہ وقت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے جناب اصغر مہدی سے گزارش کی کہ بڑے خوابوں کا کلچر اور ابتدائی اہداف کی ترتیب کا ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنا آپ کے ذمے ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ آپ اس میں کامیاب ہوں۔ آپ کی کامیابی طلباء، معاشرے اور ملک کی ترقی و کامیابی ہے۔

اس موقع پر جناب مسعود نے بتایا کہ ہماری خیر سگالی فاؤنڈیشن نے اظفر فاؤنڈیشن کو 2.5 لاکھ روپے کی گرانٹ امداد کی منظوری دی ہے، جس میں سے اب تک 62,500 روپے کی پہلی قسط جاری کی جا چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha