جمعہ 12 دسمبر 2025 - 12:57
سیرتِ فاطمہ زہراء پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیق، وقت کی اہم ضرورت، ڈاکٹر شہوار حسین نقوی

حوزہ/خاتون جنت بضعتہ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر مسجد امامیہ میں سیرتِ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پر خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی نے کہا کہ جناب سیدہ کی سیرت عالمین کی خواتین کے لیے نمونۂ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتون جنت بضعتہ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر مسجد امامیہ میں سیرتِ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پر خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی نے کہا کہ جناب سیدہ کی سیرت عالمین کی خواتین کے لیے نمونۂ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی طیب و طاہر سیرت سے آشنائی حاصل کرنا انسان کا فریضہ ہے؛ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسوۂ حسنہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، تاکہ لوگ اس سیرتِ طیبہ کے اسرار و رموز سے آگاہی حاصل کر سکیں اور تحقیقی اداروں میں آپ کی حیات اور خدمات پر تحقیق کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، تاکہ ہر دور اور ہر زمانہ اس گل تر سے مہکتا رہے۔

مولانا شہوار حسین نقوی نے مزید کہا اردو زبان میں ہادیان دین کے سلسلے جس طرح ریسرچ ورک ہونا چاہیے وہ نہیں ہو رہا ہے۔ نوجوان محققین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم اور عظیم خدمت کو انجام دینے کے لیے سامنے آئیں، تاکہ ان کی ریسرچ اور افکار و نظریات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔ آج دنیا کی یونیورسٹز میں شعراء اور ادباء پر تحقیق ہو رہی ہے تو کیا ہادیان دین پر ریسرچ ورک نہیں ہوسکتا جس سے ہدایت حاصل کر کے انسان کامیاب زندگی گزار سکے۔

سیرتِ فاطمہ زہراء پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیق، وقت کی اہم ضرورت، ڈاکٹر شہوار حسین نقوی

انہوں نے کتاب " سیرت نگاری فاطمہ زہراء" کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں برصغیر میں شہزادی کونین فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں لکھی گئیں تقریباً ٢٢٠ کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha