ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 23:35
محبانِ فاطمہؑ علم میں آگے بڑھیں، یہی سیدہؑ کی سچی پیروی ہے، مولانا آفتاب حسین نقوی

حوزہ/ ڈھاکہ کے علاقے میرپور میں ولادتِ حضرت فاطمہ زہراؑ کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید آفتاب حسین نقوی نے امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سیدہؑ کے اسوہ پر عمل کرتے ہوئے علم کے میدان میں آگے بڑھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر ڈھاکہ کے علاقے میرپور کربلا مرکزی امام بارگاہ میں صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک شاندار اور پُرشکوہ جشن منعقد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید آفتاب حسین نقوی صاحب نے فرمائی۔

محبانِ فاطمہؑ علم میں آگے بڑھیں، یہی سیدہؑ کی سچی پیروی ہے، مولانا آفتاب حسین نقوی

اپنے صدارتی خطاب میں مولانا سید آفتاب حسین نقوی نے قرآنِ مجید اور احادیثِ نبویؐ کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے بلند مقام و مرتبہ، عظمت اور ان کی بے مثال شخصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا عالِمہ غیر معلَّمہ تھیں، یعنی ایسی عظیم علمی ہستی جنہیں کسی نے تعلیم نہیں دی بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں براہِ راست علم عطا فرمایا۔

محبانِ فاطمہؑ علم میں آگے بڑھیں، یہی سیدہؑ کی سچی پیروی ہے، مولانا آفتاب حسین نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے محبت رکھنے والے تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ علم کے میدان میں پیش پیش رہیں، تاکہ ہماری قوم بھی طب، انجینئرنگ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنی موجودہ علمی کمیوں کو دور کر سکے اور ایک باوقار، باشعور اور مضبوط معاشرہ تشکیل پا سکے۔

محبانِ فاطمہؑ علم میں آگے بڑھیں، یہی سیدہؑ کی سچی پیروی ہے، مولانا آفتاب حسین نقوی

تقریب میں شریک دیگر مقررین نے بھی حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے اسوۂ حسنہ کو اپنانے اور اخلاق، علم اور انسانی اقدار پر مبنی معاشرہ قائم کرنے کی تلقین کی۔

منعقدہ محفل مقاصدہ سے مختلف شعرائے کرام نے اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور دعا کے ساتھ اس روح پرور جشن کا اختتام عمل میں آیا۔

محبانِ فاطمہؑ علم میں آگے بڑھیں، یہی سیدہؑ کی سچی پیروی ہے، مولانا آفتاب حسین نقوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha