حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقہ کے علاقے گنی بیساؤ میں شیعیان اہل بیت (علیہم السلام) نے حضرت فاطمہ زهرا (سلام الله علیها) کی ولادت با سعادت کے موقع پر ایک عظیم الشان اور باشکوه جشن منعقد کیا۔
اس جشن میں بزرگ، خواتین، نوجوان، امام مسجد اور مبلغین نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا اور شیخ محمد کالی کمرا نے افتتاحی تقریر میں صدیقہ طاہره (سلام الله علیها) کے مقام و عظمت اور ملک میں مسلمانوں کے درمیان وحدت و اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
بعد ازاں، شیخ عمار کاندی نے قرآن و سنت میں اہل بیت (علیہم السلام) کے مقام و مرتبے کی وضاحت کی اور شیخ جعفر بیای نے حضرت فاطمہ (سلام الله علیها) کی عظمت و جلالت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتامی پروگرام میں زینبیہ گروپ نے ایک ساتھ مل کر تواشیح پیش کی، جبکہ شیخ جیرنو عبدالرحمن بالدی نے دعا کے ذریعے محفل کا اختتام کیا جس کے بعد تمام حاضرین کے لیے نذر کا اہتمام کیا گیا۔
یہ جشن ولادت نہ صرف روحانی فضاء پیدا کرنے کا سبب بنا بلکہ ملک میں اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم موقع فراہم کیا۔









آپ کا تبصرہ