۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشنِ مولود کعبہ

حوزہ/ جشن مولود کعبہ ولادت با سعادت امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن مولود کعبہ بمناسبت ولادت با سعادت یعسوب الدین, امام المتقین, امیر بیان, مولائے متقیان, قسیم الجنۃ و النار, امیرالمومنین حضرت امام علی بن ابیطالب علیہ السلام کے پر مسرت مناسبت سے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا، اس موقع نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

جشن محفل میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے شرکت کر کے مولا علی علیہ السلام کے حضور اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفیدی نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے محفل میں صدارت کے فرائض انجام دیئے, جشن محفل کا آغاز معروف عالمی قاری قرآن کریم حجۃ الاسلام شیخ طاہا شاعری مسئول مکاتب اثنا عشریہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد تقاریر، منقبت اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

اس موقع پر مقررین نے حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور حالات زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو پورے عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور لوگوں کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دینے کی تلقین کی اور صحیح معنوں میں مولا علی علیہ السلام کے پیروکار اور شیعہ بننے کی کوشش پر زور دیا، جن مقرین نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ مہدی ایمانی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالله جلیلی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ جواد نجفی, اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفیدی نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے نام قابل ذکر ہیں، اس کے علاوہ محمد رضا پوین, ناصر حسین چھوتومیل, حبیب الله سلیسکوٹ، حجۃ الاسلام مولانا مرتضیٰ شاکری، ذوالفقار علی داس، محمد مہدی کھچے، احمد رضا طالب علم جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل اور عرفان علی حیدری نے اپنے کلام, منقبت اور قصیدہ خوانی کے ذریعے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی خدمت میں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفیدی نے اپنی صدارتی تقریر میں مؤمنین کو اہل البیت علیہم السلام کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات اور سوانح حیات ہی ہمیں ہلاکت سے دور رکھیں گے اور اس سلسلے میں رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو اہم چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک قرآن پاک اور دوسرا اہل البیت علیہم السلام اور جو ان دنوں کو اپنائے وہ کبھی بھی گمراہ نہیں ہوگا۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

شیخ ناظر غلام علی مفیدی نے مزید مولا علی علیہ السلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ الله تعالیٰ نے علی علیہ السلام کو خانۂ خدا میں پیدا کیا، جو دنیائے اسلام کا سب سے بڑا معجزہ تھا اور شان و عظمت اور منزلت امیرالمومنین اسی سے ثابت ہوتی ہے، لیکن افسوس امت علی کو پہنچانے اور علی کے علم سے فیض لینے سے قاصر رہی اور جس علی نے سب سے پہلے رسول الله صل اللہ علیہ والہ و سلم کے ساتھ نماز پڑھی اس علی علیہ السلام پر ہمیشہ نعوزبللہ لعن طعن کرتی رہی، لیکن اس دور میں بھی ایسے صحابی موجود تھے جو حق پر ثابت قدم رہے لیکن جو مولا علی علیہ السلام سے دور ہوئے ان پر اس دور میں منفی تبلیغ کا اثر ہوا، چونکہ تبلیغ ایک حساس کام ہے، جس کے ذریعے ایک معاشرہ حق اور باطل کے بیچ فرق نہیں کر پاتا ہے اور مومنین کے عقیدے کو کمزور اور خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

مزید تصاویر دیکھیں:

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشنِ مولود کعبہ کا انعقاد؛ ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین شریک

شیخ غلام علی مفیدی نے مومنین کو تلقین کی کہ وہ ایسے خطیب کو سننے سے پرہیز کریں جو ہمارے عقائد کے خلاف بات کریں، کیونکہ جب کئی مرتبہ مؤمنین عقائد کے خلاف موضوع یا کسی تقریر کو سنتے رہیں تو اسی کو صحیح اور حقیقت سمجھنے لگتے ہیں۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

شیخ غلام علی مفیدی نے اپنے خطاب کے آخر میں عالم اسلام اور ملک ہندوستان میں امن و امان کیلئے بالعوم اور عتبات عالیات، حوزات علمیہ اور مراجع عظام کے حق میں بالخصوص دعائیں کیں۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن صابری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بہترین انداز میں جشنِ محفل مولود کعبہ کو اپنے اختتام کو پہنچایا۔

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .