۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جمعیت العلماء اثناء عشریہ

حوزه/ جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیر اہتمام شہادتِ حضرت فاطمه زہراء (س) کی مناسبت سے کرگل لداخ میں جلوس عزاء برآمد ہوا، جس میں کرگل لداخ بھر سے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے امام زمانہ (عجل) کے حضور پرسہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدیقہ کبریٰ، ام الائمہ، جگر گوشہ رسول حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی دلسوز شہادت کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے بینر تلے جلوس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان و محبان حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا نے شرکت کی اور نوحہ خوانی، سینہ زنی اور سروں کو پیٹتے ہوئے مہدی موعود امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں آپ کی جدہ ماجدہ کی دلسوز شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے تاریخ اسلام کے سیاہ ترین اور نا بھولنے والے واقعے کو یاد کیا۔

کرگل میں جمعیت العلماء اثناء عشریہ کے زیر اہتمام مجالس اور جلوس فاطمی کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق، ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے حوزہ علمیه اثنا عشریہ کرگل میں 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی 1445 ہجری تک مسلسل 20 دن مجالسِ عزاء کے انعقاد کے بعد، اس مناسبت سے آخری روز حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل سے مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوا اور حضرت فاطمه زہراء (س) چوک کی طرف سے ضلع کے مختلف علاقوں اور گردونواح سے آئے ماتمی جلوسوں کے ہمراہ اثنا عشریہ چوک پر جمع ہوئے اور مرکزی جلوس عزاء اثنا عشریہ چوک سے شروع ہوکر مرکزی بازار سے ہوتے ہوئے انقلاب منزل پہنچا، جہاں مختصر ذکر مصائب اور زیارت کے ساتھ جلوس عزاء اختتام پذیر ہوا-

اس موقع پر جوانان اثنا عشریہ نے جلوس عزاء کے انتظامی امور کو احسن طریقے نبھایا۔

انقلاب منزل ایریا میں انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ کے رضاکاروں کی طرف سے تبرکات کا بھی انتظام ہوا اور ضلع انتظامیہ کے مختلف محکمہ جات کی طرف سے بھی تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا۔

کرگل میں جمعیت العلماء اثناء عشریہ کے زیر اہتمام مجالس اور جلوس فاطمی کا انعقاد

جلوس عزاء کے آخر میں حجت الاسلام شیخ طہ شاعری، حجت شیخ لیاقت علی اکبری اور حجت الاسلام شیخ ابراہیم زاہدی نے گروپ کی صورت میں بہترین انداز سے نوحہ خوانی کی اور عزاداران نے منظم طریقے سے سینہ زنی کرتے ہوئے امام زمانہ (عج) کے حضور آپ کی جدہ ماجدہ کی دلسوز شہادت پر تعزیت پیش کی اور پرسہ دیا- جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے زیارت حضرت زہراء (س) سے عزاداروں کے دلوں کو منور کیا اور مختصر ذکر مصائب کے ساتھ ایام فاطمیہ کی مجالس کا یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

کرگل میں جمعیت العلماء اثناء عشریہ کے زیر اہتمام مجالس اور جلوس فاطمی کا انعقاد

آخر میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی نے جلوس عزاء کو احسن طریقے سے انقلاب منزل تک پہنچانے اور مجالسِ ایام فاطمیہ کے انعقاد میں بہترین کارکردگی اور تعاون پر انصار المہدی، جوانان اثنا عشریہ کرگل، اثنا عشریہ نیٹورک، ضلع انتظامیہ کرگل کے مختلف محکمہ جات جن میں محکمہ پولیس، محکمہ صحت، محکمہ انفارمیشن، محکمہ بجلی وغیرہ، پریس کلب آف لداخ کرگل سے منسلک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے، آل انڈیا ریڈیو کرگل اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس جلوس عزاء کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

کرگل میں جمعیت العلماء اثناء عشریہ کے زیر اہتمام مجالس اور جلوس فاطمی کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .