۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
مرکزی امام جمعہ کرگل

حوزہ/ مرکزی امام جمعہ کرگل و جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب میں گزشتہ دنوں شہید قاسم سلیمانی کے برسی کے موقع پر ایران کے معروف شہر کرمان میں پیش آئے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام جمعہ کرگل و جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب میں گزشتہ دنوں شہید قاسم سلیمانی کے برسی کے موقع پر ایران کے معروف شہر کرمان میں پیش آئے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا۔

انہوں نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور ملت کرگل کے طرف سے اس حملے جاں بحق ہونے والے شہداء کی لواحقین کے ساتھ بالخصوص اور مراجع عظام، علماء و ملت شہید پرور ایران کے ساتھ تعزیت و تسلیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیخ ابراہیم خلیلی نے مزید اس حملے میں زخمی ہوئے مومنین کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی اور حکومت جمہوری اسلامی ایران سے اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .