ہفتہ 14 جون 2025 - 13:20
مرکزی امام جمعہ کرگل کا ایران پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کی شدید مذمت

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمين شیخ محمد ابراہیم خلیلی نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب میں غاصب اسرائیل کا جمہوریہ اسلامی ایران پر حملے کی شدید مذمت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمين شیخ محمد ابراہیم خلیلی نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب میں غاصب اسرائیل کا جمہوریہ اسلامی ایران پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیلی جارحیت میں مصلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران، نیوکلیئر سائنسدان، عورتیں اور بچوں کی شہادت پر کرگل کے عوام کی طرف سے ملت ایران کے خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران کی کامیابی اور اسرائیل کی نابودی کے لئے دعا کی۔

مرکزی امام جمعہ کرگل کا ایران پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کی شدید مذمت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha