جمعہ 20 جون 2025 - 06:52
مدرسہ علی مرتضیٰؑ جونپور میں عید غدیر کی مناسبت سے ”جشنِ عید اکبر‘‘ کا انعقاد

حوزہ/ عید غدیر کی مناسبت سے حوزہ علمیہ مدرسہ علی مرتضیٰ ؑ مفتی محلہ شہر جونپور میں ایک عظیم الشان ’’جشن عید اکبر‘‘ کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کی مناسبت سے حوزہ علمیہ مدرسہ علی مرتضیٰ ؑ مفتی محلۃ شہر جونپور ہندوستان میں ایک عظیم الشان ’’جشن عید اکبر‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں سب سے پہلے جناب ڈاکٹر سید قمر عباس نے اپنے خطاب کے دوران مدحتِ اہل بیت ؑ کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغام کربلا کی نشر و اشاعت میں مدحت آل محمد علیہم السلام کا اہم کردار رہا ہے اور مداحان کی اہل بیت و آئمہ معصومین علیہم السلام نے نہ صرف عزت افزائی کی ہے، بلکہ انہیں گراں قدر انعامات سے سرفراز بھی کیا ہے، کیونکہ شاعر کا ایک شعر انسان کی اصلاح میں جو اہم کردار ادا کرتا ہے وہ شاید کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں ہے۔

اس کے بعد جناب وحدت جونپوری،جناب حجاب امام پوری،جناب کیفی محمد آبادی،جناب طالب سلطان پوری،وغیرہ نے مدح مولا علیؑ میں اپنے منظوم کلام سے سامعین کو محظوظ و مستفید فرمایا۔

اس موقع پر شاعر اہل بیت جناب افتخار حسین راہب جونپوری کو فخر قوم جناب ڈاکٹر قمر عباس کے دست مبارک سے ’’شاعر ولایت ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام و مؤمنین نے اپنی موجودگی سے محفل کو رونق بخشی، جن میں مولانا محمد رضا صاحب،مولانا حسن جعفر صاحب،مولانا اصغر صاحب،مولانا ذیشان صاحب،مولانا طالب قمی صاحب وغیرہ کے اسمائے گرامی قابلِ ذکر ہیں۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب عباس کاظمی صاحب اور جناب محمد حیدر صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔

آخر میں جناب مولانا وصی احمد مدیر مدرسہ علیؑ مرضیٰ جونپور نے تمام علماء و شعراء و مؤمنین کا پر خلوص شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha