پیر 23 جون 2025 - 15:14
درسگاہ قرآن و عترت کی سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس و تقسیمِ انعامات

حوزہ/درسگاہ قرآن و عترت کی سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس 22, جون 2025 کو شہر بنارس ہندوستان میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف دینیات سینٹرز کے بچوں اور شعرائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درسگاہ قرآن و عترت کی سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس 22, جون 2025 کو شہر بنارس ہندوستان میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف دینیات سینٹرز کے بچوں اور شعرائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔

22 جون کو منعقدہ سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے قاری طاہر جواد صاحب نے کیا۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید حیدر عباس صاحب قبلہ گوپال پور نے انجام دئیے۔

کانفرنس سے ہندوستان کے مشاہیر اور علمائے کرام نے خطاب کیا۔

مقررین میں حجتہ الاسلام مولانا سید فرمان رضا صاحب پرنسپل جامعہ علویہ، حجتہ الاسلام مولانا سید عترت حسین ندیم صاحب قبلہ امام جمعہ محلہ کمرہ مظفر پور، حجتہ الاسلام مولانا سید سجاد حسین صاحب قبلہ بہار، حجتہ الاسلام مولانا سید طاہر عابدی صاحب غازی پور اور حجتہ الاسلام مولانا سعید حسن صاحب قبلہ جونپور شامل تھے۔

ادارہ کے زیرِ اہتمام چلنے والے مکاتب چند ولی بنارس اور جونپور سے آئے ہوئے بچوں نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

آخر میں تمام مکاتب سے آئے ہوئے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا اور 2025 میں سالانہ امتحان میں پنجم کے بچوں کو مارک شیٹ دی گئی۔

پروگرام کے آخر ایک مجلسِ عزاء، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور درسگاہ قرآن و عترت کے تمام ممبران کے مرحومین کے ایصالِ ثوابِ کے لیے منعقد ہوئی، جس سے حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید یوسف احمد مشہدی نے خطاب کیا۔

درسگاہ قرآن و عترت کے سربراہ مولانا مولانا کاظم رضا نے تمام مہمانوں اور مؤمنین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha