منگل 24 جون 2025 - 00:29
رہبرِ انقلاب؛ دنیائے تشیع اور امت مسلمہ کی ریڈ لائن: مقررین

حوزہ/مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام "غدیر و عاشوراء کانفرنس" کے سلسلے کی تیسری علاقائی کانفرنس سرگودھا پنجاب میں منعقد ہوئی، جس میں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد علمائے کرام، مبلغین امامیہ اور آئمہ جمعہ و جماعت نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام "غدیر و عاشوراء کانفرنس" کے سلسلے کی تیسری علاقائی کانفرنس سرگودھا پنجاب میں منعقد ہوئی، جس میں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد علمائے کرام، مبلغین امامیہ اور آئمہ جمعہ و جماعت نے شرکت کی۔

رہبرِ انقلاب؛ دنیائے تشیع اور امت مسلمہ کی ریڈ لائن: مقررین

کانفرنس کے آغاز میں ہی اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف درج ذیل متفقہ مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں۔

1۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملہ آور پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایران پر حملہ صرف ایک ملک پر نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

2۔ ایران کے دفاعی حق اور اس کی مزاحمتی حکمتِ عملی کی مکمل تائید کا اعلان کرتے ہیں، یہ صرف ایران کا نہیں، بلکہ پوری امت اسلامیہ کے وقار، خودمختاری اور غیرت ایمانی کا دفاع ہے۔

3۔ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ دنیائے تشیع اور ملت اسلامیہ کے لیے "ریڈ لائن" ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد اور ان کی رہبری کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ ان کو نقصان پوری امت اسلامیہ کو نقصان کے مترادف سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ غدیر و عاشوراء کانفرنس کا بنیادی مقصد، غدیر و عاشوراء کے آفاقی پیغام کو علمی، فکری اور تبلیغی میدان میں مؤثر انداز سے اجاگر کرنا اور مبلغین کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ غدیر، ولایتِ علوی کی علامت ہے، جبکہ عاشوراء ظلم کے خلاف مزاحمت اور حق کی سربلندی کی عظیم مثال ہے۔ ان واقعات کی روح آج بھی ملت کی فکری اور بیداری کا سر چشمہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha