پیر 30 جون 2025 - 18:51
اصحاب حسینی (ع) سچے اور امانت دار تھے: مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو جتنا سچا اور امانت دار تھا وہ اتنا ہی ائمہ معصومین علیہم السلام سے قریب ہوا۔ امام حسین علیہ السلام کے اصحاب سچے اور امانت دار تھے، انہوں نے اپنی جان تو قربان کر دی، لیکن امانت میں خیانت کا تصور بھی نہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید علی ہاشم عابدی نے عشرۂ مجالس کی چوتھی مجلسِ عزاء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث "بے شک امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام ائمہ معصومین علیہم السلام کشتی نجات ہیں لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کے مطابق کشتی حسینی سب سے تیز رفتار ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اصحاب حسینی سچے اور امانت دار تھے، کہا کہ حضرت قیس بن مسہر صیداوی علیہ السلام اور حضرت عبد اللہ بن یقطر علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے قاصد تھے، جب انہیں خط کے ساتھ ابن زیاد کے فوجیوں نے گرفتار کیا تو انہوں نے فوراً خط ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تاکہ کوئی خط کے مضمون سے واقف نہ ہو سکے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے مزید کہا کہ جب ابن زیاد نے ان سے پوچھا کہ خط کیوں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تو جواب دیا تاکہ تم اس کے مضمون سے واقف نہ ہو سکو۔ ابن زیاد نے ان کو شہید کرا دیا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو جتنا سچا اور امانت دار تھا وہ اتنا ہی ائمہ معصومین علیہم السلام سے قریب ہوا۔ امام حسین علیہ السلام کے اصحاب سچے اور امانت دار تھے، انہوں نے اپنی جان تو قربان کر دی، لیکن امانت میں خیانت کا تصور بھی نہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha