جمعرات 3 جولائی 2025 - 16:58
مودّتِ اہلِ بیتؑ ہی نجات کا راستہ ہے: مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں صدر امامبارگاہ جعفریہ عزاخانہ (تونبه، ضلع روہتاس، بہار) میں ہر شب رات 9 بجے منعقد ہونے والی مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مجالس سے مولانا جاوید حیدر زیدی "مودّت" کے عنوان پر خطاب کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں صدر امامبارگاہ جعفریہ عزاخانہ (تونبه، ضلع روہتاس، بہار) میں ہر شب رات 9 بجے منعقد ہونے والی مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مجالس سے مولانا جاوید حیدر زیدی "مودّت" کے عنوان پر خطاب کر رہے ہیں۔

چھ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زیدی نے کہا کہ اہلِ بیتؑ کی مودّت محض جذباتی وابستگی نہیں، بلکہ ایک عملی طرزِ حیات ہے۔ قرآن میں رسولؐ نے امت سے اپنے قریبیوں کی محبت کو اجرِ رسالت قرار دیا، اور یہی محبت نجات کی ضمانت ہے۔"

انہوں نے سورۂ شوریٰ کی آیت "قل لا أسألكم عليه أجراً إلا المودّة في القربى"کی تفسیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ مودّتِ اہلِ بیتؑ کا مطلب ان کی اطاعت، ان کی سیرت پر عمل، اور ان کے اصولوں کی پیروی ہے۔ صرف زبان سے محبت کافی نہیں، عمل بھی اس محبت کی گواہی دے۔"

اس روح پرور مجلس میں علاقے بھر سے عزادارانِ حسینی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مجالس کا سلسلہ عشرہ بھر جاری رہے گا اور ہر شب مولانا زیدی مختلف پہلوؤں سے "مودّت" کے قرآنی، فقہی اور اخلاقی مفاہیم پر روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ یہ عشرہ خاندان مرحوم سید محبوب حسین کی جانب سے منعقد ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha