اتوار 29 جون 2025 - 13:54
اگر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر ہٹائی گئی تو ہم احتجاج کریں گے: مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ اگر یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کی تصاویر نہیں لگائی جائیں گی تو پھر یہ بھی اعلان کردیا جائے کہ اب ہندوستان میں نتن یاہو کی سرکار ہے ،بھارت کی سرکار کا راج نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام باڑہ غفران مآب میں عشرۂ محرم الحرم کی تیسری مجلس کو خطاب کرتےہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے امام حسین کی عظمت اورفرش عزاکی اھمیت پرخطاب کیا۔

اگر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر ہٹائی گئی تو ہم احتجاج کریں گے: مولانا کلب جواد نقوی

مولانا نے کہا کہ امام حسن کو رسول اللہ نے مالک حوض کوثر اور امام حسین کو شفیع روز جزا کہا ہے،جسکا ثبوت حدیث کسا میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روز محشر امام حسین سب سے زیادہ شفاعت کریں گے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اگر کسی کو نجات چاہئے تو اس کو سفینہ نجات میں داخل ہونا ہوگا ،یہ سفینہ نجات امام حسین علیہ السلام ہیں جن کے بارے میں پیغمبر اسلام نے فرمایا ہے کہ بے شک میرا حسین ہدایت کا چراغ اور نجات کا سفینہ ہے جو اس میں داخل ہوگیا اس نے نجات پائی ۔ مولانا نے فرش عزا کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو ثواب فرش عزا پر آکر مجلس سننے کا ہے وہ کسی اور جگہ پر سننے سے نہیں مل سکتا ۔

اگر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر ہٹائی گئی تو ہم احتجاج کریں گے: مولانا کلب جواد نقوی

مولانا نے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر مذہبی رہنما کی حیثیت سے لگاتے ہیں اور لگائیں گے ،چاہے انتظامیہ کچھ بھی کاروائی کرے ۔ مولانا نے کہا کہ اگر یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کی تصاویر نہیں لگائی جائیں گی تو پھر یہ بھی اعلان کردیا جائے کہ اب ہندوستان میں نتن یاہو کی سرکار ہے ،بھارت کی سرکار کا راج نہیں ہے ۔ اسرائیل کی محبت میں سرکار کو اتنا آگے نہیں بڑھنا چاہیے جسکا نقصان بھارت کو اٹھانا پڑے ۔کیا اب بھارت سرکار ایران سے اپنے تعلقات ختم کرنا چاہتی ہے ،اگر ایسا ہے تو سرکار اعلان کرے ۔ہمارے آیات عظام کی تصاویر ہر حال میں لگائی جائیں گی ،اب اگر پرشاسن نے ہٹانے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے ۔

اگر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر ہٹائی گئی تو ہم احتجاج کریں گے: مولانا کلب جواد نقوی

مجلس کے آخر میں مولانا نے غلام حبشی جناب جون کی شہادت کا واقعہ بیان کیا ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha