۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا یعسوب عباس

حوزہ/آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے لکھنؤ میں وزیر دفع جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور عراق جانے والے زائرین پر سے روک ہٹانے کی مانگ کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے لکھنؤ میں وزیر دفع جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور عراق جانے والے زائرین پر سے روک ہٹانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کربلا عراق حضرت امام حسین علیہ السلام  اور نجف عراق میں حضرت علی علیہ السلام کے مبارک روضے ہیں جہاں نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر سے ان کے چاہنے والے زائرین بڑی عقیدت سے تشریف لاتے ہیں۔ بتارخ 8/جنوری، ۲۰۲۰ء سے ودیش منترالے بھارت سرکار کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری عراق جانے والے زائرین کے لئے جاری کی گئی، جس میں اگلے حکم تک کے لئے زائرینوں  کے امیگریشن کلیرنس پر روک لگا دی گئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ دو ہفتہ بعد حضرت امام علی علیہ السلام کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر پورے بھارت سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین عراق جاتے ہیں۔ اس لگی پابندی سے زائرین میں بڑی بیچینی ہے۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ اپنی جانب سے اس پابندی کو ہٹوانے کی زہمت کریں، جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فورا عمل کرنے کی بات کی۔ یہ اطلاع علی میثم حسین نے دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .