۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عمار رضوی

حوزہ/گھر میں آگ لگی ہے ایسے میں مظاہرے نہیں احتیاط ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت مظاہرے کا نہیں ہے،اس وقت پوری دنیا کورونا کے خوف میں مبتلا ہے ایسے وقت میں احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں۔

لکھنؤ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے فورم کے صدر معروف دانشور وسیاسی رہنما ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ موجودہ وقت صرف ہندوستانیوں کے لئے ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کے لئے اچھا نہیں کیونکہ کم وبیش سبھی ممالک کورونا وائرس کے مہلک خطروں، اندیشوں اور خدشوں سے پریشان ہیں لہٰذا وہ لوگ جو ایک طویل عرصے سے مظاہرے اور احتجاج کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے بہت سے لوگ ایک ساتھ جمع ہوں اور وائرس پھیلنے کے امکانات بڑھ سکیں۔

عماررضوی نے کہا مظاہرہ احتجاج آپکا حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا لیکن احتیاط بھی اسلام کا ہی حصہ ہے۔اور اس وقت سب کو ملکر اس موذی مرض کو ہرانا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .