۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
 سه مسجد بزرگ سنت لوئیس نیز موقتا تعطیل شدند

حوزہ / امریکی شہر سینٹ لوئس میں تین بڑی مساجد نے کرونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر اپنی تمام دینی سرگرمیاں ترک کردیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے stltoday کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ امریکی ریاست میزوری کے بڑے شہر  سینٹ لوئس میں واقع تین مساجد نے کرونا وائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کی خاطر اپنی تمام دینی سرگرمیاں ترک کردی ہیں۔

مسجد دارالسلام، مسجد دارالاجلال اور مسجد بلال میں عارضی طور پر نماز جماعت روزانہ اور نماز جمعہ نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ان مساجد میں نماز جمعہ میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے تھے  جبکہ ان مساجد میں دینی تعلیم کی کلاسز بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی خاطر مساجد کے علاوہ اس شہر میں دیگر اداروں کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور اس شہر کی انتظامیہ نے پچاس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .