حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی پولیس کمشنر (کرافورڈ مارکیٹ) نے کرونا وائرس کے تحفظ و احتیاط کے مدنظرایک میٹنگ رکھی تھی جس میں ممبئی پولس کمشنر ، ممبئی میونسپلٹی کمسشنر اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاہ شہر ممبئی کے تمام مسالک کے علماء ،سماجی وملی تنظیموں کے سربراہ اور مقتدر شخصیات شامل تھیں ۔ اس میٹنگ میں ممبئی اور مہاراشٹر میں کرونا وائرس کی صورت حال زیر بحث آئی، کمشنر صاحب نے دنیا بھر میں کرونا کے ذریعے ہونے والی اموات خاص طور سعودی وایران کے ذریعے اس وائرس کو قابو میں کرنے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے درخواست کی کہ چونکہ یہ وائرس بھیڑ بھاڑ کے ذریعے ذیادہ پھیلتا ہے اس لئے یہاں بھی دیگر مسلم ممالک کے کی طرح عارضی طور پر مساجد میں نماز ادا کرنے کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کو ترجیح دی جائے ـ میٹنگ میں موجود علماء ودیگر حاضرین کی طرف سے کہا گیا کہ ابھی مجلس میں موجود ڈاکٹر صاحبہ کی تقریر سن کر ایسا لگتا ہے کہ الحمدللہ ہمارے شہر میں حالات قابو میں ہیں، عرب اور ایران کی صورت حال اور ہمارے ملک کی صورت حال میں فرق ہے، اس لئے ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابھی اس طرح کے کسی اقدام کی ضرورت نہیں ہے، تاہم اپنی طرف سے ہم لوگوں نے احتیاطی اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، اور ضرورت ہوئی تو دوبارہ بھی مزید اصرار کے ساتھ ہدایات جاری کریں گے ـ اس لئے ایک بار پھر سرکردہ علما و خواص نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نظافت ایمان کا حصہ ہے اس لئے اپنے جسم، اپنے مکان اور اپنے محلے کی صفائی کا خیال رکھیں، کہیں بھی غلاظت جمع نہ ہونے دیں، بلاوجہ سفر اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نہ جائیں، ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں، ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کریں، حسب موقع تازہ وضو کرتے رہیں، کھانے سے قبل اور بعد میں اچھی طرح ہاتھ دھوئیں، ٹرسٹیان مساجد اور ائمہ کرام سے گزارش ہے کہ آنے والے تین جمعہ تک جمعہ کے سارے اعمال (جمعہ کا خطبہ اور نماز وغیرہ مختصر انجام کریں، دیگر نمازوں میں بھی اختصار سے کام لیں، تمام لوگ جہاں تک ممکن ہو گھروں سے وضو کرکے جائیں، ہوسکے تو جماعت سے قبل اور بعد کی سنتیں و نفل بھی گھروں میں ادا کریں ـ مساجد میں صفائی کا خوب اہتمام ہو خاص طور پر چٹائی کارپیٹ، قالین وغیرہ پر توجہ دیں۔ مساجد کے بیت الخلا، استنجا خانے، نالیاں وغیرہ دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ صاف کرائیں۔ نماز پڑھنے والے مساجد میں رکھی ٹوپیوں کے بجائے اپنی ٹوپیاں پہن کر آئیں، عمومی تولیہ اور ٹوپی مسجدوں سے ہٹادی جائیں ـ جن لوگوں میں ان وبائی بیماری کی علامت پائی جارہی ہیں وہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔ اللہ ان حضرات کو شفا عطا فرمائے۔ کورونا وائرس کی وبا سےبچنے کے کے لئے جہاں احتیاطی تدابیر کی بے حد ضرورت ہے وہیں رجوع الی اللہ بھی ضروری ہے، ان حالات میں لوگوں کو بدحواس ہونے کی ضرورت نہیں ، ہر شہری ہمت سے کام لے کر کو اپنی ذمہ داری ادا کرے، توبہ واستغفار بھی کرتے رہیں، نمازوں اور دیگر فراٰض و واجبات کی پابندی کریں، صدقہ وخیرات کی کثرت کریں، انابت الی اللہ اور دعا کے ذریعے ہر قسم کی بیماریوں اور آفات سے پنام مانگتے رہیں ـ بیان جاری کرنے والوں میں مولانا محمود دریابادی، مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا عبدالجبار اعظمی، مولانا احمد علی عابدی، مولانا انیس اشرفی، مولانا رضوان الرحمن، مولانا اقبال چونا والا، فرید شیخ اور شاکر شیخ وغیرہ شامل ہیں ـ

حوزہ/میٹینگ میں شہر ممبئی کے تمام مسالک کے علماء،سماجی وملی تنظیموں کے سربراہ اور مقتدر شخصیات شامل ہوئیں۔ اس میٹنگ میں ممبئی اور مہاراشٹر میں کرونا وائرس کی صورت حال زیر بحث آئی۔
-
رنجن گگوئی کی راجیہ سبھا نامزدگی، جمہوری اقدار کی پامالی،ابوعاصم اعظمی
حوزہ/گگوئی کی نامزدگی سے عدالت کی آزادی پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ مودی حکومت نے عدلیہ کی آزادی کی اہمیت کو کم کیا ہے اور عدلیہ اور مقننہ کی علیحدگی…
-
ممبئی میں "دی کشمیر فائلز" فلم میں آیت اللہ خمینی رح کی اہانت ہر پرزور احتجاج
حوزہ/ علماءِ ممبئی اور شہر کی مساجد و اہم اسلامی مراکز کے عہدے داروں کی جانب سے "دی کشمیر فائلز" پر آج پولیس کمشنر کے پاس احتجاج درج کرایا گیا ۔
-
مسلمان قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے عید الاضحی کے فرائض انجام دیں، مولانا حامد محمد خان
حوزہ/مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ مسلمان قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے دین و شریعت پر عمل کرنے کی کوشش کریں، جن جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی ہو ان کی قربانی…
-
کرونا وائرس ہندوستان:
فقہاء و مجتہدین کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے اقامہ جمعہ و جماعت سے اجتناب کریں، مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان
حوزہ/ تمام مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت سے گزارش ہے کہ کچھ دنوں کے لیے فقہاء و مجتہدین کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے اقامہ جمعہ و جماعت سے اجتناب کریں اور مؤمنین…
-
کرونا وائرس ہندوستان:
آصفی مسجد میں نماز جمعہ دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی
حوزہ/ مولاناکلب جواد نقوی نےکورونا وائرس کے پیش نظر آصفی مسجد میں نماز جمعہ دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی دیگر ائمہ جمعہ سے بھی…
-
ملک آزاد ہوا تو ساتھ ہی تقسیم بھی ہوگیا،جو ہماری تباہی کا پہلا دن تھا، عبدالعلیم فاروقی
ذات پات اورمذہب ومسلک سے اوپراٹھ کر انسانیت کی بنیادپرہندوستان کی تعمیرنوکرنی ہوگی۔
-
دهلی کے مظلوم مسلمان قابل تعریف ہیں جنہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیا، مجتمع علماء و خطباء ممبئی
حوزہ/مجتمع علماء و خطباء، ممبئی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے دہلی فسادات پر مذمتی بیان جاری کیا۔
-
اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، مولانا سید روح ظفر رضوی
حوزہ/ خوجہ جامع مسجد ممبئی کے امام و الجماعت نے کہا کہ مسلمانوں کو اشتعال انگیز کرنے کی پالیسی اپنائی جارہی لہذا ہر مسلمان اسے سمجھیں ہم اگر غصّے میں قدم…
-
کسی بھی صورت میں مسلمان میت کو جلانے کی اجازت نہیں: مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا
حوزہ/کورونا سے مرنے والوں کے لیے ہمارے فقہاء کا حکم یہی ہے کہ جس طرح عام حالات میں مردوں کو کفن دفن کیا جاتا ہے۔
-
گڑگاؤں گرودوارا انتظامی کمیٹی کے سربراہ:
نماز کے لیے گردواروں کے ہمیشہ کھلے ہیں دروازے
حوزہ/ شیر دل سدھو نے کہا کہ اگر ہندو تنظیمیں مسلمانوں کو کہیں بھی نماز پڑھنے سے روکیں تو وہ گردوارے میں آ کر نماز ادا کر سکتے ہیں۔
-
کرونا وائرس ہندوستان
کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں رہ رہے غریب اور ضرورتمند لوگ پریشان/صدر الجواد کی جانب سے مدد+ تصاویر
حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کے صدر کی کوششوں سے یہ قدم اٹھایا گیا کہ ضرورت مند خانوادہ کو روز مرہ کی زندگی کے سامان فراہم کئے گئے ہیں۔
-
"بیدارئ انسانیت تحریک" کی جانب سے ممبرا،ممبئی میں نوجوانوں کے لئے اہم اجلاس
حوزہ/ مولانا مفتی محمد اشرف صاحب نے اتحاد کا پیغام دیا، انہوں نے دور حاضر کی سب سے اہم ضرورت "اتحاد" قرار دیا۔
-
ہندوستان میں کروناوائرس کے 147 معاملوں کی تصدیق
حوزہ/ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا کے اب تک 147 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 122 مریض ہندوستانی ہیں…
-
ڈاکٹروں اور ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں ورنہ قصاص دینا ہوگا، مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ دین اسلام میں جان کی قیمت ہے، ڈاکٹروں و ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں، ہماری شرعی ذمہ داری کیا ہے۔
-
کونسا عاقل کورونا وائرس بنانے والے امریکہ کی مدد قبول کرےگا،رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر معظم: ایران کو اپنے ڈاکٹروں پر اعتماد ہے اور ہمارے پاس قابلیت اور استعداد موجود ہے کہ ہم خود اس وائرس کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے…
-
آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی ان کے وکلاء و معتمدین کو تاکید؛
دین و مذہب اور مومنین کی خدمت میں قول سے پہلے عمل اور اپنے سلوک کے ذریعہ خودکو پیش کریں
حوزہ/ مبلغین دین اسلامی کا کردار جہاد سے کم نہیں ہے اس لئے کہ خدائے وحدہ شریک پر ایمان کے سائے میں آپسی اصلاح اور تزکیہ نفس کا محترم عمل متحقق ہوتا ہے اور…
-
-
ممبئی میں یاد امام راحل تقریب کا انعقاد
حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء (ممبئی)، اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن (IAYF) اور کئی دیگر تنظیموں نے امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر ڈونگری، ممبئی کے کیسر…
-
نام حسین ( ع ) پر مظلوموں کی مدد کرنا بھی عزاداری ہے، مولانا سید نصرت علی جعفری
عزادار و سوگوار وہی ہے جو ھدف ومقصد عزا کو جاننے کی کوشش کرتے ہوئے خود کی اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کے ساتھ نہ خود کو ھلاکت میں ڈالے اور نہ لوگوں کو…
-
امریکی شہر سینٹ لوئس میں تین بڑی مساجد نے اپنی دینی سرگرمیاں بند کر دی ہیں
حوزہ / امریکی شہر سینٹ لوئس میں تین بڑی مساجد نے کرونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر اپنی تمام دینی سرگرمیاں ترک کردیں ہیں۔
-
کرونا وائرس کی دہشت
جموں و کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم
حوزہ/مذہبی انجمنوں نے شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت پر ہونے والی عزاداری کی مجالسوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کئی ایک مقامات پر…
-
امریکا کا دوغلاپن اور انسانیت دشمنی قابل مذمت ہے/ایران کا محاصر ختم کیا جائے، مفتی منیب الرحمن
حوزہ/ ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ایران میں لوگ ایک طرف تو کرونا وائرس کی وبا کا شکار ہیں، دوسری طرف…
-
کرونا وباء اور مقدس مقامات کی بندش
حوزہ/ ہمارا عقیدہ ہے کہ ائمہ معصومین خدا کی دی ہوئی قدرت کے تحت بیماروں کو شفا یاب کر سکتے ہیں اور اس طرح کے بہت سے واقعات دیکھے بھی گئے ہیں لیکن یہ…
-
ایران پر امریکی پابندیوں کو فوری ختم ہونا چاہیئے، امیر جماعت اسلامی سندھ
حوزہ/ محمد حسین محنتی نے کہا کہ ایران پر امریکا نے جو پابندیاں لگائی ہوئی ہیں، انہیں فوری ختم ہونا چاہیئے، ایران نے بھی جس جذبے، ولولے اور صبر و تحمل کیساتھ…
-
کاش ہم نماز جمعہ کی اہمیت اور اس کے فلسفہ کو سمجھتے
حوزہ/ نماز جمعہ اسلامی نظام کا ایک ریاستی فریضہ، سیاسی عبادت اور عبادی سیاست ہے بشرطیکہ اس نظام میں عبادت اور سیاست میں تصادم نہ ہو۔ سیاست یعنی ریاستی…
آپ کا تبصرہ