۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نماز جمعہ

حوزہ/ تمام مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت سے گزارش ہے کہ کچھ دنوں کے لیے فقہاء و مجتہدین کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے اقامہ جمعہ و جماعت سے اجتناب کریں اور مؤمنین گھروں میں دعا و مناجات و اھلبیت علیھم السلام سے توسل کریں اور مریضوں کی شفایابی کے لیے دعا فرمائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوستان میں بھی اب کرونا وائرس کا قہر اب دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے، ایسی صورت میں مجتمع علماء و خطبا ممبئی، ہندوستان نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اجتماعات سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے اور فقہاء و مجتہدین کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے اقامہ جمعہ و جماعت سے اجتناب کرنے کی گذارش کی ہے۔

ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اللھم اشف کل مریض

جیسا کہ آپ حضرات واقف ہیں اس وقت پوری دنیا ایک ساتھ ایسی بیماری میں مبتلا ہے کہ جس سے نجات کے لئے ماہرین ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا سب سے بہترین علاج اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے. 

جس کی بنا پر فقہاء اور آیات عظام نے احتیاط کے طور پر نماز جماعت اور زیارت سے کچھ دنوں کے لیے منع کرتے ہوئے گھروں میں بے کار رہنے کے بجائے مناجات و عبادت کی صلاح دی ہے، اور اس وقت ہمارے ملک اور شہروں میں بھی اگر اس طرح کی احتیاطی تدابیر سے کام نہیں لیا گیا تو بعد میں زیادہ تکلیف اٹھانا پڑ سکتی ہے۔

لہٰذا تمام مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت سے گزارش ہے کہ کچھ دنوں کے لیے فقہاء و مجتہدین کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے اقامہ جمعہ و جماعت سے اجتناب کریں اور مؤمنین گھروں میں دعا و مناجات و اھلبیت علیھم السلام سے توسل کریں اور مریضوں کی شفایابی کے لیے دعا فرمائیں. 

اللھم عجل لولیک الفرج  

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .