حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے ائمہ جمعہ نے کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے کی دعوت پر اس شہر کا دورہ کیا اور کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے سے ملاقات کی اور یوم معلم کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں منعقد تقریب میں شرکت۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: مجھے امید ہے کہ اس شہر میں گزارے ہوئے لمحات آپ کی زندگی کے بہترین لمحات ہوں گے اور آپ کے حسنات میں یہ لمحات لکھے جائیں گے۔
کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے شہید آیت اللہ مطہری کویاد کرتے ہوئے کہا:انقلاب اسلامی ایران کی فتح کے ابھی 80 دن ہی گزرے تھے کہ فرقان نامی ایک تنظیم نے آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کو شہید کر دیا۔
کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا:امام خمینیؒ اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تاکید کی ہے کہ شہید مطہری کی کتابوں ایک بار ضرور پرھیں، اگر کوئی شخص استاد شہید مطہری کی کتابوں سے واقفیت رکھتا ہے اور اس نے مطالعہ کیا ہے تو وہ دور حاضر کے 85 سے 90 فیصد تک شکوک و شبہات کو آسانی سے جواب دے سکتا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: گروہ فرقان ہی آیت اللہ شہید مطہری اور رہبر معظم پر حملے میں ملوث تھا، شہید مطہری امام خمینیؒ کی نگاہ میں اس قدر عظمت اور منزلت رکھتے تھے کہ جب اس شہید کی اہلیہ تہران میں امام خمینیؒ کی خدمت میں پہنچیں تو امام خمینیؒ نے فرمایا کہ میں نہیں بلکہ آپ مجھے تسلیت دیں کیونکہ آج میں نے گویا اپنے خیمے کے ستون کو کھو دیا ہے۔