۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حرم امام رضا علیه السلام

حوزہ/ ہندوستانی مدارس کے مدیر اور ائمہ جمعہ و جماعت نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی شعبہ کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری سے ملاقات کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی مدارس کے مدیر اور ائمہ جمعہ و جماعت نے حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹٰ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی شعبہ کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری سے ملاقات کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فقیہ اسفندیاری نے اس جلسہ کے آغاز میں ہندوستان کے علماء، مدیران مدارس اور ائمہ جمعہ و جماعت کا استقبال کیا اور کہا: آپ اس تہذیب کے دور میں سافٹویر کی طرح ، اعلیٰ اور ہنر مند افسر ہیں اور اس میدان میں آپ سب سے آگے ہیں، ہمیں اپنے سامعین کی ضروریات کی بنیاد پر گہرے اور وسیع ثقافتی، سیاسی اور سماجی پروگراموں کو تیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: آپ کے شاندار اور تبلیغی اقدامات، روز روشن کی طرح درخشان ہیں اور علوم اہل بیت (ع) کے احیاء کی مثال ہیں اور آپ حضرت امام رضا علیہ السلام کی دعاؤں میں شامل حال ہے۔

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی شعبہ کے مدیر نے مزید کہا: نماز جمعہ کے خطبوں میں کہی جانے والی ہر بات امر اہل بیت(ع) کے احیاء کی طرف ایک قدم ہے، لہذا ہمیں اس نعمت پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فقیہ اسفندیاری نے کہا: ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے امر کو مسلسل زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں ہمیں نئے طرز اور طریقہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ، قرآن مجید کی ایک خوبصورتی یہ ہے کہ آیات میں نرمی ہے، لہذا ہمیں احیاء امر اھل بیت علیھم السلام کے معاملے میں بھی نرم الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا: روحانیت اور مستند اسلام پر مبنی نیٹ ورکنگ کو سمجھنے کے لیے ہمیں نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام شروع کرنا چاہیے، جس طریقہ پیغمبر اسلام (ص) نے اسلام کی ترویج و تبلیغ کے دوران خاص طور سے نوجوانوں کے ساتھ کام شروع کیا،ہمیں نوجوان نسل کو تلاش کرنا چاہیے اور انہیں مساجد اور مجالس کی جانب راغب کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری کامیابی کا یہ ہے کہ ہم ہمیشہ تبلیغی میدان میں اور لوگوں کے درمیان موجود رہتے ہیں اور ان کی ضروریات کو قریب سے سمجھتے ہیں اسی لئےہماری بات کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

ہندوستانی مدارس کے مدیر اور ائمہ جمعہ و جماعت کی حرم امام رضا (س) میں حاضری

اس ملاقات میں ہندوستان کے حوزات علمیہ کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی اور ساتھ ہی ہندوستان سے آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانے کے بھی سلسلہ میں گفتگو ہوئی ۔

اس دوران علمائے ہندوستان نے اپنی باتوں کو حرم امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی شعبہ کے سامنے رکھی اور اس چیز کی طرف توجہ دلائی کہ کس طریقہ سے آستان قدس رضوی کی حمایت سے دینی کاموں کا آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .