۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ جلسه هم اندیشی مدیران مراکز تخصصی حوزه علمیه قم

حوزہ / ایران کے شہر قم المقدس میں مجتمع امام خمینی (رہ) کے قدس ہال میں منگل 28 فروری 2023ء سے "حوزہ علمیہ اور میراثِ جہانی اہل بیت (ع) کانفرنس" کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس منعقد ہو گی۔ اس کانفرنس میں 9 ممالک سے 35 مہمان شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے "حوزہ علمیہ اور میراثِ جہانی اہل بیت (ع) کانفرنس" کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ کانفرنس گویا دنیائے تشیع کے حوزاتِ علمیہ کے منتظمین کا ایک اجتماع ہے۔ اسی طرح اس کانفرنس میں گذشتہ صدی میں حوزہ علمیہ قم کی فعالیت اور کامیابیوں کو بھی بیان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: اس کانفرنس میں حوزاتِ علمیہ کے اعلیٰ منتظمین اور مدارسِ علمیہ کے موفق اور فعال مسئولین شرکت کریں گے۔

حجۃ الاسلام کوہساری نے کہا: ایران کے شہر قم المقدس میں مجتمع امام خمینی (رہ) کے قدس ہال میں منگل 28 فروری 2023ء سے "حوزہ علمیہ اور میراثِ جہانی اہل بیت (ع) کانفرنس" کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس تین روز جاری رہے گی۔ جس میں 9 مختلف ممالک سے 35 مہمان شریک ہوں گے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: مجموعی طور پر افغانستان، ہندوستان، پاکستان، عراق، شام اور لبنان کے چھ ممالک سے 25 مہمان شرکت کر رہے ہیں اور دس مہمان قم میں مقیم مدارس المصطفی کے پرنسپل حضرات ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا: حوزہ علمیہ اور میراثِ جہانی اہل بیت (ع) کانفرنس میں حوزہ علمیہ کے سرپرست حضرت آیت اللہ اعرافی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی بھی خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .