۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
گرگان میں بین الاقوامی امریکی انسانی حقوق کانفرنس کا افتتاح

حوزہ / آج جمعرات کو ایران کے شہر گرگان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی کی موجودگی میں رہبر معظم کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی خصوصی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آج جمعرات کو ایران کے شہر گرگان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی کے دستِ مبارک سے رہبر معظم کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی خصوصی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس نمائش میں خطاطی کے فنکاروں کے فن پارے، کریکٹرز، انفوگرافکس، پوسٹرز اور امریکی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مشتمل مختلف موضوعات پر فوٹوز رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس نمائش کا ایک اور حصہ کو کانفرنس میں تیار کردہ بعض علمی کاموں کے تعارف کے ساتھ ساتھ صوبہ گلستان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کی جانب سے مختلف علمی، ثقافتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اس نمائش کے افتتاح اور اس کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے بعد جامعۃ المصطفی کے سرپرست نے نمائش کی یادگاری کتاب پر دستخط بھی کئے۔

گرگان میں بین الاقوامی امریکی انسانی حقوق کانفرنس کا افتتاح

قابلِ ذکر ہے کہ رہبر معظم کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی خصوصی نمائش دنیا کے مختلف ممالک کے مہمانوں کی موجودگی میں اس وقت ایران کے صوبہ گلستان کے شہر گرگان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی میں موجود "قدس ہال" میں منعقد ہو رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .