حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ عالی امام خمینی(رح) ایران کے کانفرنس ہال میں " بشر دوست مبلغین" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین معزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دین کو مختلف شکلوں میں انسانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک عالم دین، لوگوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دین کی بہتر پہچان کروا سکتا ہے۔
ہلال احمر میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے سیلاب اور دوسرے طبیعی حوادث میں دینی طالب عالموں کی پر رونق خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن میں یہ مناظر دیکھنے کی بھی طاقت نہیں ہے۔
انہوں نے کورونا کے زمانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جب بہت سی جگہوں پر کوئی آگے نہیں آ رہا تھا وہاں یہی عالم تھے جو لوگوں کی خدمت کیلئے حاضر تھے، کہا کہ ان اقدامات نے عالموں کے دشمنوں کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کر دیا۔
حجت الاسلام والمسلمین معزی نے کہا کہ دینی طالب علموں کے یہ مجاہدانہ اقدامات منبر سے کرنے والے خطابات سے کئی گنا بہتر اور مؤثر کام ہیں۔