۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی

حوزہ/ ایران کے شہر گرگان میں حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے ایران کے شہر گرگان میں " رہبر انقلاب کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق " کے موضوع پر منعقد پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا علمبردار ہے، امریکہ کا اصلی چہرہ اور اس کے جرائم دنیا کو بتانا تمام علمی مراکز کی ذمہ داری ہے تا کہ نوجوان نسل ان حقائق سے آگاہ رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جمعرات 11 مئی 2023 کو ایران کے شہر گرگان میں " رہبر انقلاب کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق " پر منعقد پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا علمبردار ہے، امریکہ کا اصلی چہرہ اور اس کے جرائم کو دنیا کو بتانا تمام علمی مراکز کی ذمہ داری ہے تا کہ نوجوان نسل ان حقائق سے آگاہ رہیں۔

سربراہ جامعۃ المصطفی نے انسانی حقوق کو آج کی دنیا کے قانونی اور سماجی لٹریچر میں ایک عام اور مشہور لفظ قرار دیا اور کہا: "انسانی حقوق" ان الفاظ میں سے ایک ہے جسے آج کی نئی تہذیب بہت زیادہ استعمال کرتی ہے، اور بہت سی عالمی طاقتیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے با وجود اس کے علمبردار بنتے ہوئے دوسرے ممالک کو اس سلسلے میں جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج امریکہ مادی تہذیب کا وارث اور پرچم بردار ہے، لہذا اس ظالم و جابر کے متعلق تاریخی نقطہ نظر سے اور مختلف جہتوں سے تحقیق کرنا چاہیے، اور اس کے زوال کے آثار کو دنیا کے سامنے واضح کرنا چاہئے، اس سلسلے میں علمی مراکز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے دنیا کے سامنے پیش کریں۔

سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مطابق انسانی حقوق ایک اہم بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کا دعویٰ تمام ممالک حتیٰ کہ ظالم حکومتیں بھی کرتی ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں اس اہم مسئلے کا مفسر اور پرچم بردار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .