۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
دیدار هیئت علمای مسلمان ماداگاسکار با رئیس جامعةالمصطفی

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران میں مطالعاتی سیکشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں ماڈاگاسکر کے مسلمان علماء کے ایک وفد کی سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران میں مطالعاتی سیکشن میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں ماڈاگاسکر کے مسلمان علماء کے ایک وفد کی سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات کی ہے۔

سربراہ جامعۃ المصطفی نے ماڈاگاسکر کو ایران آمد پر خوش آمدید اور عشرۂ کرامت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد جامعۃ المصطفی کی بنیاد رکھی گئی اور اس وقت یہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے عنوان سے دنیا کی معتبر یونیورسٹیوں کی یونین کی ممبر ہے۔

انہوں نے جامعۃ المصطفی کا تعارف کراتے ہوئے کہا: اس وقت جامعۃ المصطفی میں اسلامی اور دیگر موضوعات پر 160 سبجیکٹس کی تعلیم دی جاتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے طلباء کو دینی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے اور غیر ملکی طلبہ کی اتنی بڑی تعداد دوسری کسی یونیورسٹی میں کم ہی نظر آتی ہے۔

سربراہ جامعۃ المصطفی نے مزید کہا: جامعۃ المصطفی کے زیر نظر شارٹ کورسز کے متعلقہ ادارے میں دنیا بھر کی علمی شخصیات، محققین اور پروفیسر حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور اس وقت ہمارے ماڈاگاسکر کے علماء کی خدمت میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .