حوزہ نیوز ایجنسی تبریز سے نامہ نگار کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی، جہاد کشاوری میں نمائندہ ولی فقیہ سید حسن ربانی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سیکرٹری محمد حسن مہدوی مہر نے 14 جون بروز بدھ کو ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کا وزٹ کیا۔ جہاں صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین آلِ ہاشم اور مشرقی آذربائیجان میں نمائندگی جامعۃ المصطفی کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین رسول خضرلو نے ان کا استقبال کیا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورہ میں شیڈول پروگرامز میں ان کی بورڈ آف ٹرسٹیز کے ساتھ نشست، مدرسہ خواہران کا دورہ، تبریز میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ