۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
image-20230103083729-1.png

حوزہ/ ، حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کیا اور کہا: شہید سلیمانی کی شہادت نے دنیا کے بدکرداروں کو خوش اور اہل ایمان کو غمگین کر دیا ، آج بھی دلوں میں اس شہادت کی گرمی برقرار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کیا جس کا انعقاد مدرسہ امام خمینی کے قدس ہال میں ہوا، انہوں نے شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: شہید سلیمانی کی شہادت نے دنیا کے بدکرداروں کو خوش اور اہل ایمان کو غمگین کر دیا اور اس واقعہ کو تین سال گزر جانے کے باوجود آج بھی دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں میں اس شہادت کی گرمی برقرار ہے۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نےکہا: یقیناً اس جرم کا بدلہ ان لوگوں سے لیا جائے گا جو اس جرم میں ملوث تھے۔ خدا کی مدد سے، اس عزم پر عمل کیا جائے گا، اور ان عزیزوں کی شہادت کی قیمت یہی ہے کہ ان ظالموں کو خطے سے نکالا جائے جو دسیوں اور سیکڑوں سال سے لوگوں اور قوموں کے لئے اذیت کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے سردار سلیمانی کی شہادت کو مغربی ایشیائی خطے کے لیے ایک نیا باب قرار دیا اور کہا: قاسم سلیمانی کی شہادت سے بہت پہلے، استکباری محاذ نے ایک نیا مشرق وسطیٰ بنانے کا خواب دیکھا تھا جس کا مرکز جعلی صیہونی حکومت اور امریکہ تھا، لیکن کیا ہوا؟ خطہ، مغربی ایشیا کی تشکیل اسلامی مزاحمت پر مبنی تھی اور دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے میں اہم کردار شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے ادا کیا، اسی وجہ سے امریکیوں کو اس عظیم شہید سے شدید نفرت تھی۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ نے مغربی ایشیا کو تاریخ انسانی کا سب سے اہم اور موثر خطہ قرار دیا اور کہا: ہمارا خطہ بہت سے انبیائےالہی کے ظہور اور عظیم ترین انسانی تہذیبوں کی تشکیل کا مقام رہا ہے۔ آج توانائی کے اہم ترین ذرائع اسی جگہ اور اسی وجہ سے مرتکز ہیں، صدیوں سے دنیا کے حکمران اس کی لالچ میں ہیں اور دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے اس علاقے کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن انقلاب اسلامی نے ان مذموم عزائم میں خلل ڈالا اور دنیا کے مساوات کو بدل دیا۔ اس لیے دشمنوں نے پہلے دن سے ہی اسلامی انقلاب کے خلاف بغض رکھنا شروع کر دیا اور اس دشمنی میں ایک دن بھی کمی چھوڑی کی اور نہ چھوڑیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .