حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے دہلی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لینگویج اینڈ آرٹس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ ڈاکٹر امیتاوا چکربرتی سے ملاقات کی، ساتھ ہی یونیورسٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر دستخط کیے۔
دہلی یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے سربراہ اور شعبہ فارسی ادب کے سربراہ ڈاکٹر چندر شیکھر نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کو ایک اہم تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا: ہندوستان اور ایران دو دوست ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ ہم اپنے فیصلوں میں مستقل ہیں اور آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں اور یہ معاہدہ ہندوستان اور ایران کے درمیان دوستی کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے اور ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کی گہرائی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے ہندوستان میں دہلی یونیورسٹی کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور کہا: "جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایک بین الاقوامی یونیورسٹی ہے جو بین الاقوامی میدان میں متعدد نمائیندگیوں کے قیام کے علاوہ مختلف ممالک کی میزبانی کرتا ہے۔
ہندوستان میں المصطفیٰ یونیورسٹی کے نمائندے نے اس یادداشت پر دستخط کو ایران اور ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان علمی تعاون کو مضبوط کرنے کی ایک نئی شروعات قرار دیا اور کہا: دونوں ممالک کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کو مضبوط بنانا، ساتھ ہی اساتذہ کے لیے شارٹ ٹرم کورسز کے لیے موزوں پلیٹ فارم بنانا، نیز مطالعہ کے مواقع اور دیگر امور ایسے ہیں جن پر فریقین غور کر سکتے ہیں۔
دہلی یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے تمام سربراہان نے بھی اس معاہدے کے بارے میں کچھ نکات بیان کئے اور اس سلسلے میں تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔