۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
وزیر فرهنگ

حوزہ / وزیر ثقافت و ارشادِ اسلامی ایران نے کہا: انقلابِ اسلامی سرحدوں سے بالاتر اور کسی ایک خطے سے خاص نہیں ہے۔ حضرت امام خمینی (رح) کی تحریک اور انقلابِ اسلامی نے کبھی بھی قوم، نسل، زبان وغیرہ کا رنگ اختیار نہیں کیا۔ جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت بھی انسانی تھی اور اس کی زبان ثقافتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وزیر ثقافت ایران محمد مہدی اسماعیلی نے 24 جنوری بروز جمعرات کو انٹرنیشنل یونیورسٹی جامعۃ المصطفی (غیر ایرانی طلباء) کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صمیمی ملاقات میں، اس یونیورسٹی کے بعض عہدیداروں اور طلباء کے نکات کو سننے کے بعد، وزیر ثقافت نے کہا: انقلابِ اسلامی سرحدوں سے بالاتر اور کسی ایک خطے سے خاص نہیں ہے۔ حضرت امام خمینی (رح) کی تحریک اور انقلابِ اسلامی نے کبھی بھی قوم، نسل، زبان وغیرہ کا رنگ اختیار نہیں کیا۔ جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت بھی انسانی تھی اور اس کی زبان ثقافتی۔

وزیر ثقافت نے مزید کہا: جو چیز مومنین کے دلوں کو جوڑتی ہے وہ ذاتِ اقدسِ الہی، انبیاء، قرآن اور آلِ رسول (ص) سے محبت و الفت ہے۔ یہ تمام ذواتِ مقدسہ اتحاد و یکسانیت کے مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم ایک ایسے عظیم عالمی مشن کے داعی ہیں جو مختلف رنگ و نسل اور مختلف زبانوں کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے اور انہیں "امتِ واحدہ" بناتا ہے۔

انہوں نے آیتِ شریفہ "وَنُریدُ أَن نَمُنَّ عَلَی الَّذینَ استُضعِفوا فِی الأَرضِ وَنَجعَلَهُم أَئِمَّةً وَنَجعَلَهُمُ الوارِثینَ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: عنقریب ایک عظیم تاریخی موڑ آئے گا اور اس تبدیلی کے حامی اور علمبردار انقلابِ اسلامی کے ثقافتی محاذ ہوں گے۔ جامعۃ المصطفی کے طلباء بھی اسی انقلاب کے علمبرداروں میں شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .