۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بابلسر میں نمائندگی جامعۃ المصطفی کے نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا انعقاد / سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین

حوزہ / حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر ایران کے شہر بابلسر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر ایران کے شہر بابلسر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایران کے صوبہ مازندران میں منعقدہ اس تقریب میں نمائندہ ولی فقیہ مازندران آیت اللہ محمدی لائینی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی اور متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں بابلسر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے سابقہ مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر بے نیاز کی فعال اور مؤثر سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی کو بابلسر شہر میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی میں نئے ڈائریکٹر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی نے اس تقریب میں جامعۃ المصطفی کا تعارف کراتے ہوئے اور اس تعلیمی و ثقافتی ادارے کے اہم اہداف اور پالیسیوں کا ذکر کیا اور کہا: ملک کے اندر اور باہر جامعۃ المصطفی کی کامیابیاں اور ثمرات قابلِ مشاہدہ اور انتہائی تسلی بخش ہیں۔

انہوں نے فارسی زبان کی تعلیم کے تناظر میں مستند اسلامی ثقافت کی اشاعت اور ترویج کو جامعۃ المصطفی کے خصوصی امور میں سے ایک قرار دیا اور کہا: جامعۃ المصطفی اس وقت 400 مختلف موضوعات میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔

آیت اللہ محمدی لائینی نے اپنے بیانات میں صوبہ مازندران میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ دفتر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم و تعلم کی اہمیت اور ثقافتی مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: جامعۃ المصطفی بین الاقوامی میدان میں ایک قابل قدر، فعال اور تأثیر گزار ادارہ ہے۔ میں صوبائی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے دریغ نہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں بابلسر شہر کے سابق اور موجودہ امام جمعہ اور اس شہر کے گورنر نے بھی بابلسر میں جامعۃ المصطفی کے نمائندہ دفتر کے قیام پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس علمی اور ثقافتی ادارے کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کے بارے میں یقین دلایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .