اتوار 4 دسمبر 2022 - 21:14
غیر ایرانی طلباء اپنے ممالک میں اسلامی ثقافت اور تہذیب کے پیامبر ہیں

حوزہ/ انہوں نے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ میں زیر تعلیم غیر ایرانی طلاب قومی، مذہبی، لسانی اور ثقافتی پس منظر کے حامل ہیں، طلاب غیر ایرانی قم المقدسہ میں طالبعلمی کے دوران اور اپنے تعلیمی مدارج کی تکمیل کے بعد بھی اپنے ملک کے لئے اسلامی ثقافت کے پیامبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قم کے اقتصادی اور مالیاتی امور کے جنرل ڈائریکٹر مہدی فراہانی نے جامعۃ المصطفی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین قنبری کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران صوبہ قم کے اقتصادی اور مالیاتی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ میں زیر تعلیم غیر ایرانی طلاب قومی، مذہبی، لسانی اور ثقافتی پس منظر کے حامل ہیں، طلاب غیر ایرانی قم المقدسہ میں طالبعلمی کے دوران اور اپنے تعلیمی مدارج کی تکمیل کے بعد بھی اپنے ملک کے لئے اسلامی ثقافت کے پیامبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ طلاب صوبہ قم میں سرمایہ کاری کی سنہری صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha