۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
مصاحبه با حجت الاسلام والمسلمین عبادی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا: جامعۃ المصطفی کے تحقیقی کارناموں کی نمائش 17 دسمبر سے مدرسہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہو چکی ہے، جامعۃ المصطفی کی میکرو پالیسی اور مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے درمیان تحقیق کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ کے شعبہ تحقیقات کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی نے جامعۃ المصطفیٰ کے نیوز اینڈ انفارمیشن سینٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ میں ہفتہ تحقیق کی خصوصیات اور اس کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی گزشتہ مہینوں سے ہفتہ تحقیق کو ہر ممکن حد تک شاندار بنانے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ تحقیق کے مختلف شعبوں میں جامعۃ المصطفیٰ کی تحقیقی صلاحیتوں کو پیش کیا جائے۔

انہوں نے ہفتہ تحقیق کے پروگراموں کے انعقاد میں جامعۃ المصطفیٰ کے تمام تحقیقی مراکز کی موجودگی اور شرکت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ تحقیق کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جامعۃ المصطفی کے تحقیقی کارناموں کی نمائش 17 دسمبر بروز ہفتہ سے مدرسہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہو چکی ہے، کہا: جامعۃ المصطفی کی میکرو پالیسی اور مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے درمیان تحقیق کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔

جامعۃ المصطفیٰ کے تحقیق کے نائب صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ہفتہ تحقیق ایک مکمل منظر کا آئینہ اور طلاب کے علمی نقطہ نظر کی نمائش کا ہفتہ ہے، جامعۃ المصطفیٰ تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ ایک علمی اور تربیتی مرکز ہے، جہاں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی گروپس کا قیام، تعلیم، تحقیق اور تربیت کو یکجا پیش کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .