۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علی عباسی، رئیس جامعه المصطفی

حوزہ / جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست نے 25ویں شیخ طوسی انٹرنیشنل ریسرچ فیسٹیول کے اختتام پر المصطفی میں تمام علمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر اسلامی انقلاب کی فکر و روح کو غالب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سرپرست جامعۃ المصطفی حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے شیخ طوسی فیسٹیول کے تمام شرکاء اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: شیخ طوسی فیسٹیول نے پچیس دور گزارنے کے بعد آج نمایاں ترقی اور پختگی حاصل کی ہے اور حوزہ علمیہ میں ایک اہم علمی ایونٹ اور المصطفی کے تحقیقی امور میں ایک عظیم حقیقت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: علم و دانش کی پیداوار، نظریہ پیش کرنے اور علمی تحریک میں مشارکت کے مسئلہ جامعۃ المصطفی سمیت تمام علمی مراکز کا بنیادی ہدف ہونا چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے کہا: جامعۃ المصطفی علم و دانش کی پیداوار میں مشارکت کے علاوہ انسانیت کے لئے ایک نئی گفتگو اور فکر فراہم کرنے کا علمبردار بھی شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کئی ایک علمی مراکز ان مراکز کی علمی و سماجی ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن جامعۃ المصطفی کی تحقیقی سرگرمیوں کو جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ اس کا انسانی معاشرے کے سامنے ایک نئی تہذیبی فکر اور گفتگو کو پیش کرنا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست نے 25ویں شیخ طوسی انٹرنیشنل ریسرچ فیسٹیول کے اختتام پر المصطفی میں تمام علمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر اسلامی انقلاب کی فکر و روح کو غالب کرنے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .