جمعرات 27 نومبر 2025 - 22:04
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست کا انڈونیشیا میں الحکمہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

حوزہ / حجت‌الاسلام والمسلمین عباسی نے اپنے علمی و ثقافتی دورۂ انڈونیشیا کے جاری پروگراموں کے دوران انڈونیشیا میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ کے ہمراہ صوبہ سولاوسی جنوبی کے شہر ماکاسار میں واقع الحکمہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین عباسی نے اپنے علمی و ثقافتی دورۂ انڈونیشیا کے جاری پروگراموں کے دوران انڈونیشیا میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ کے ہمراہ صوبہ سولاوسی جنوبی کے شہر ماکاسار میں واقع مؤسسه الحکمه کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر الحکمہ انسٹی ٹیوٹ کے مدیر جناب جولیادی، متعدد ذمہ داران اور اس مرکز کے اسٹوڈنٹس بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے مؤسسه الحکمه کی علمی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ساتھ ممکنہ مشترکہ تعاون کے شعبوں پر بھی باہمی گفتگو کی۔

جناب جولیادی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست کا خیرمقدم کرتے ہوئے الحکمہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے عمل، تعلیمی اہداف اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور انڈونیشیا کی نوجوان نسل میں دینی تعلیم کو پھیلانے اور اسلامی معلومات کی ترویج کی اہمیت کو بیان کیا۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین عباسی نے اس انسٹی ٹیوٹ کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران کی جانے والی علمی اور ثقافتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، اس مرکز کی سرگرمیوں کو علاقے میں اسلامی معلومات کو پھیلانے کی ایک کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے جامعۃ المصطفی کے ان جیسے علمی مراکز کی حمایت پر بھی تاکید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha