۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مصاحبه با حجت الاسلام والمسلمین تقی قرائتی

حوزه/ مسجد انسٹی ٹیوٹ کے مدیر نے کہا: مسجد کے بارے میں نازل ہونے والی آیات صرف مؤمنین کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام لوگوں کے لیے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، مسجد انسٹی ٹیوٹ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین تقی قرائتی نے حجت الاسلام والمسلمین محمودی کی میزبانی میں مرکز مدیریت حوزہ علمیہ فارس میں منعقدہ جامعہ روحانیت شیراز کے اجلاس میں مساجد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسجد کا انتظام صرف علماء کے اختیار میں ہی ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک علماء کی فعالیت مساجد اور مسجد کے حوالے سے ہی ہو تو اسے کبھی ضرر نہیں پہنچے گا، کیونکہ مساجد دینی ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہیں۔

مسجد انسٹی ٹیوٹ کے مدیر نے کہا: مسجد کے بارے میں نازل ہونے والی آیات صرف مؤمنین کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام لوگوں کے لیے ہیں۔ اگر ہم موجودہ حالات میں دینی و ثقافتی لحاظ سے پیشرفت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مساجد میں حاضر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: ہمیں مساجد سے بدعتوں کو ختم کرنا چاہئے کیونکہ مسجد ہماری پاکیزگی کے لیے ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .