ہفتہ 10 مئی 2025 - 07:26
جشنِ ولادت امام رضا (ع) اور مدیریتِ مسجد ورکشاپ کی اختتامی تقریب

حوزہ/ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت (ع) کے زیرِ اہتمام جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے تعاون سے منعقدہ مدیریتِ مسجد ورکشاپ کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر عظیم الشان جشنِ میلاد امام رضا علیہ السّلام کا نیز اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہل بیت علیہم السّلام کے زیرِ انتظام، جامعۃ المصطفٰی العالمیہ شعبۂ پاکستان کے تعاون سے مدیریتِ مسجد ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں مدیر جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کراچی حجت الاسلام سید نسیم عباس زیدی صاحب، مجلس علماء مکتب اہل بیت علیہم السلام کی مرکزی نظارتی کمیٹی کے رکن حجۃ الاسلام قبلہ اصغر حسین شہیدی صاحب، مدیریتِ مسجد کورسز کے استاد حجت الاسلام ڈاکٹر سید خاور عباس کاظمی صاحب اور صوبائی صدر حجۃالاسلام علامہ عبداللہ مطہری صاحب نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدیریتِ مسجد ورکشاپ میں شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں اور بہترین نمبرز حاصل کرنے والے علماء کو انعامات سے نوازا گیا۔

آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور تعجیل ظہورِ امام زمانہ علیہ السّلام کے لیے دعا کی گئی۔

جشنِ ولادت امام رضا (ع) اور مدیریتِ مسجد ورکشاپ کی اختتامی تقریب

جشنِ ولادت امام رضا (ع) اور مدیریتِ مسجد ورکشاپ کی اختتامی تقریب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha