۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان

حوزہ/ مقررین نے فلسطین کے نہتے عوام پر ڈیڑھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سفاکیت اور قتل عام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا، شرکاء نے مظلوم مگر شجاع فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء فلسطین کے لیے دعا بھی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام چھ روزہ سفیران نور تربیت مربی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جو اٹھارہ تا تیئیس نومبر تک جامعہ الولایہ بہارہ کہو اسلام آباد میں جاری رہی، جس کا مقصد علمائے کرام کی مختلف حوالوں سے عملی تربیت کرنا تھی تاکہ وہ شعبہ تربیت کے بنیادی اصولوں اور جدید جہتوں سے ہمکنار ہو کر اپنے اپنے علاقوں میں جا کر لوگوں کی مؤثر انداز سے تربیت کر سکیں، تربیتی و تدریسی ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر دسترس رکھنے والے ماہرین نے لیکچرز دیئے جن میں روش تبلیغ اور اسلامی مبلغ کی خصوصیات، تنظیم کی اہمیت اور تنظیمی اخلاق کے بنیادی اصول، اسلام کا سیاسی نظام، نظام ولایت، سیاسی بصیرت، ملک وملت کو در پیش چیلنجز اور راہ حل، روش مدیریت مسجد و کلاس، تبلیغ اسلام میں سوشل میڈیا کا استعمال، نماز جمعہ کی اہمیت، خطبہ جمعہ کی خصوصیات اور اسے تیار کرنے کی روش جیسے موضوعات شامل تھے۔

ورکشاپ کے مقررین میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، سید ثمر عباس نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ غلام حر شبیری، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، علامہ محمد اصغر عسکری، ڈاکٹر حسنین نادر، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ و دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

مقررین نے فلسطین کے نہتے عوام پر ڈیڑھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سفاکیت اور قتل عام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا، شرکاء نے مظلوم مگر شجاع فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء فلسطین کے لیے دعا بھی کی گئی۔



تبصرہ ارسال

You are replying to: .