۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ اورکزئی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ / مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی کے پرنسپل علامہ سید مرتضیٰ عابدی صاحب کی جانب سے بتعاون البصیرہ پاکستان خیبر پختونخواہ ایک روزہ ورکشاپ برائے معلمین قرآن اورکزئی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی کے پرنسپل علامہ سید مرتضیٰ عابدی صاحب کی جانب سے بتعاون البصیرہ پاکستان خیبر پختونخواہ ایک روزہ ورکشاپ برائے معلمین قرآن اورکزئی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 70 سے زیادہ معلمین قرآن نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ورکشاپ میں چیئرمین البصیرہ پاکستان و ادارہ التنزیل علامہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی صاحب نے التنزیل قرآن فہمی کورس (برائے معلمین قرآن) کا تعارف کرایا اور ایک روزہ ورکشاپ کورس بھی کرایا۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ جون میں معلمین قرآن کیلئے پانچ روزہ تفصیلی التنزیل قرآن فہمی کورس کے سلسلہ میں ضلع اورکزئی، ضلع ہنگو اور ضلع کوہاٹ میں الگ الگ مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ادارہ التنزیل کے معلمین قران فہمی اور جید علماء کرام تینوں اضلاع کے معلمین قرآن کی خدمت میں موجود ہوں گے۔

مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ اورکزئی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .