حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں تبلیغاتی سینٹرز کے حوالے سے ضلع خیرپور میرس میں مبلغین ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
یہ ورکشاپ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات، زہرا (س) اکیڈمی کے زیراہتمام و ایس یو سی پاکستان ضلع خیرپور میرس کے زیراہتمام انجام دیا گیا۔
ورکشاپ میں معزز علماء کرام نے مبلغین کو تزکیہ نفس کے مہینے میں عوام الناس کو دین اسلام کی طرف صحیح سمت میں دعوت دینے پر مفصل خطابات فرمائے اور ملک ملت کی سلامتی و خیر کیلئے اجتماعی دعائیں بھی فرمائیں۔