حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خیرپور میرس/ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع خیرپور میرس کے زیرِ اہتمام استقبالِ ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مبلغین سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں 185 مبلغینِ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

سیمینار کے دوران مبلغین کو ماہِ صیام میں دینی، تبلیغی اور اخلاقی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی رہنمائی فراہم کی گئی۔ تقریب سے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ سید محسن علی نقوی اور ضلع صدر ظہور حسین روحانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے مبلغین پر زور دیا کہ وہ ماہِ رمضان المبارک میں اتحادِ امت، اخلاقی اصلاح اور شعورِ دینی کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

یہ باوقار اور پررونق اجتماع قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامی ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی کامیابی میں زہراء اکیڈمی پاکستان کے فعال اراکین جناب سہیل رضا صالحی اور رفیق مہدی کا خصوصی تعاون بھی شامل رہا۔

منتظمین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور ڈاکٹر شبیر الحسن میثمی کی سرپرستی اور رہنمائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مبلغینِ کرام کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ماہِ رمضان المبارک کو امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔









آپ کا تبصرہ