اتوار 22 فروری 2026 - 19:31
علامہ عارف واحدی کی وفد کے ہمراہ ڈی پی او اٹک سے ملاقات / ضلع بھر میں امن و امان سمیت مختلف امور پر گفتگو

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے ایک وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ضلعی صدر جناب سید وقار حسین نقوی، جناب آفتاب حیدری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) اٹک سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ضلع بھر میں امن و امان، مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی درخواست کی گئی۔

ڈی پی او جناب سردار موراہن خان نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے مکمل تعاون اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے پولیس انتظامیہ کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی رابطے اور تعاون سے ضلع بھر میں امن و استحکام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha