منگل 26 مئی 2026 - 12:45
علامہ عارف واحدی کی وفد کے ہمراہ ایران کلچرل قونصلیٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر سے ملاقات / اہم امور پر تفصیلی گفتگو

شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ ضلع اٹک سے آئے ہوئے ایک وفد کے ہمراہ جمہوری اسلامی ایران کلچرل قونصلیٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر مجید مشکی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران ضلع ٹک سے آئے ہوئے وفد نے وہاں کے عوام کی جانب سے ایران میں جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے کچھ رقم اور ہدیہ پیش کیا۔

وفد نے رہبر شہید انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای (رہ) اور دیگر شہدائے بزرگوار کے لئے تعزیت پیش کی اور ان کی مقدس روح کی سربلندی اور بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر موجودہ جنگی صورتِ حال، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ عارف واحدی اور وفد نے ایران کا سامراجی دشمن کے جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے، ان کو رسوا کن شکست دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور پوری پاکستان کی ملت اور حکومت کی طرف سے یکجہتی کا پیغام دیا۔ جناب مجید مشکی نے بھی پوری پاکستانی قوم اور حکومت کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں مولانا امجد نقوی، حاجی سید محبوب حسین نقوی، حاجی غلام صفدر اور حاجی اختر حسین شامل تھے۔

علامہ عارف واحدی کی وفد کے ہمراہ ایران کلچرل قونصلیٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر سے ملاقات / اہم امور پر تفصیلی گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha