حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کے گاؤں شاہ مار میں عید الاضحٰی کی نماز نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی؛ اس موقع پر ایران اور فلسطین سمیت مستضعفین جہاں سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا گیا۔
نمازِ عید میں گاؤں کے بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
نمازِ عید کے موقع پر ایران، فلسطین، لبنان اور شام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت بھی کی گئی اور اُن کے امن، صبر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر خطیب نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ہم سب کی عبادات، قربانیاں اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور دنیا میں ہمیشہ امن، محبت اور خوشحالی قائم رکھے۔









آپ کا تبصرہ