منگل 26 مئی 2026 - 12:45
تعلیم صرف ڈگری کی حد تک محدود نہ کریں بلکہ سوفٹ اسلکز (Soft Skills) کی طرف جائیں

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر انتظام منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر انتظام منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال بالخصوص سفیر سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجاہدانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں بالخصوص آج کے دور میں جوانوں کی توجہ سوفٹ اسلکز کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا: تعلیم صرف ڈگری کی حد تک محدود نہ کریں بلکہ سوفٹ اسلکز (Soft Skills) کی طرف جائیں۔

تعلیم صرف ڈگری کی حد تک محدود نہ کریں بلکہ سوفٹ اسلکز (Soft Skills) کی طرف جائیں

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: دنیا کی تمام اعلی کمپنیاں آپ سے ڈگری نہیں بلکہ آپ کی سوفٹ اسلکز کی وجہ سے آپ کو بہترین مواقع فراہم کریں گی لہذا تمام نوجوان اپنی ایجوکیشن سمیت آج دنیا کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے مجلس عزا کے آخر میں مصائب سفیر سید الشہداء علیہ السلام پڑھے۔ بعد ازاں بلتستان کی روایتی انداز میں عزاداری کا پرسہ بھی پیش کیا۔

تعلیم صرف ڈگری کی حد تک محدود نہ کریں بلکہ سوفٹ اسلکز (Soft Skills) کی طرف جائیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha