بدھ 16 ستمبر 2026 - 14:56
طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

حوزہ / جامعہ المصطفیٰ العالمیہ، نمائندگی کراچی میں الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کے اشتراک سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ’’اسلامی بینکاری کانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں بینکاری اور مالیاتی شعبے سے وابستہ شخصیات، طلباء و طالبات اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے’’موجودہ اسلامی بینکاری اور ہماری ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا: اسلامی بینکاری کے میدان میں مکتب جعفریہ کی نمائندگی اور علمی کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں طلباء و طالبات بھرپور انداز میں آگے بڑھیں اور اس شعبے میں اپنی علمی و عملی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

انہوں نے اسلامی بینکاری کی موجودہ صورتِ حال اور اس شعبے میں موجود ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے علمی بنیادوں پر کام کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ گزشتہ عرصے سے اسلامی بینکاری کے میدان میں مکتب جعفریہ کی نمائندگی کا فریضہ انجام دے رہا ہے اور یہ سلسلہ اب مزید بہتر اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

انہوں نے بینکاری کے شعبے سے وابستہ تشیع طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اس میدان میں بھرپور انداز میں آگے آئیں اور اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اسلامی بینکاری کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس میدان میں علمی و عملی خدمات مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوں گی۔

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

کانفرنس کے اختتام پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے معزز اراکین نے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

طلباء و طالبات اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha