منگل 1 ستمبر 2026 - 23:16
خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ / زہرا (س) کالج کے زیر اہتمام جشن میلاد الصادقین امام جعفر صادق اور امام محمد باقر علیہما السلام کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بزرگ عالم دین اور صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب میں چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے موجودہ حالات میں سیرت النبی (ص) کی روشنی میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طالبات کو معاشرے میں اپنے دینی، اخلاقی اور سماجی کردار کو مؤثر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

انہوں نے کہا: خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر طالبات میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

آخر میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی، کامیابی اور استحکام کے لیے دعا کی۔

خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha